ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں،3 گاڑیاں، 20 موٹرسائیکل بھی اڑالیے گئے

اسلام آباد (عابد منہاس )راولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں، 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے وفاقی دارالحکومت سے بھی نصف درجن موٹر سائیکل اورایک گاڑی اڑا لی گئی۔تھانہ پیرودھائی راہگیر سےاسلحہ کی نوک پر 45ہزار روپے چھین لیے گئے ، تھانہ وارث خان دکان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اورایک لاکھ روپے چھین لیے گئے ، تھانہ صادق آباد موبائل اور پر س چھین لیا گیا دوسرے واقعے میں موبائل اور پر س چھیننے کی وارادات جبکہ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رقم اور موبائل چھیننے کی واردات ہوئی ،دوسرے واقعہ میں 2ہزارروپے اور موبائل چھیننے، تھانہ صدربیرونی میں موٹرسائیکل چھیننے، تھانہ سٹی میں موبائل چوری ، تھانہ رتہ امرال موبائل چھیننے، تھانہ بنی موبائل چوری ، تھانہ نیوٹاؤن میں موبائل چور ی، کے علاوہ دوران خریداری خاتون کے بیگ سے موبائل چور ی کے علاوہ تھانہ نیوٹاؤن کے ایریا میں موبائل فون چھیننے والا گروہ سرگرم رہا ، تھانہ صادق آباد گھرکے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے ، طلائی انگوٹھی اور لاکٹ چوری ہوا ایک اور واردات میں ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں موبائل چوری اور پرس چوری ہوا جس میں 16ہزارروپے تھےاور کمرے سے لیپ ٹاپ چوری، تھانہ ویسٹریج بیٹری چوری، تھانہ نصیرآبادنے 2موبائل چوری، تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پرس چھیننے، تھانہ ریس کورس میں موبائل چوری کے علاوہ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں موبائل
چھیننے، تھانہ سول لائن ہی میں پھر موبائل چھیننے، تھانہ ائرپورٹ کے ایریا میں موبائل چوری، تھانہ ویمن 6تولے طلائی زیورات ، 80ہزارروپے اور دیگر جیولری اور کاسمیٹکس کا سامان مالیتی 2لاکھ روپے چوری، تھانہ صدرواہ گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے اور 5تولے طلائی زیورات چوری، تھانہ صدربیرونی میں تالے توڑ کر ایک لاکھ 65ہزار ، طلائی زیورات اور گھڑی مالیتی 30 ہزار روپے چوری ، تھانہ صدربیرونی میں تالے توڑ کر 65ہزارروپے چوری ، تھانہ روات کے علاقہ میں گھرکے تالے توڑکر طلائی چین ، 4 کانٹے، 4 ٹاپس ،انگوٹھی، 65ہزار روپے اوردیگرسامان چوری ،دوسرے واقعہ میں گھر کے تالے توڑکر 50ہزارروپے اورچارتولے طلائی زیورات چوری،تیسرے واقعہ میں گھرکے تالے توڑکر 4 لاکھ روپے ، اڑھائی تولہ طلائی زیورات اورموبائل چوری،دریں اثناء تھانہ سہالہ میں موبائل چھیننے ،تھانہ کورال میں دکان سے بیٹریاں مالیت 3 لاکھ 53 ہزار روپے چوری ،تھانہ لوہی بھیر گھر سے لیپ ٹاپ اور گھڑی مالیت 3 لاکھ 30 ہزار روپے چوری ،تھانہ کوہسار نے گا ڑی رینٹ پر لے کر خوردبرد کرنے پرمقدمات درج کر لیے۔ لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنرز کے مقدمات بھی درج ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں