ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔قاضی جمیل الرحمان انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں نئے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو نیے عہدے کے رینک لگائے۔
ترقی پانے والے افسران میں 1ڈی ایس پی ، 4 انسپکٹرز اور 11 سب انسپکٹرز شامل ہیں، جن کو
ایس پی،ڈی ایس پیز،انسپکٹرز کے عہدے کے رینک لگائے گئے ۔
آئی جی اسلام آباد نے نئے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔افسران سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا اب پر مزید ذمہداریاں بڑھ گئ ہیں۔اس لیے نیک نیتی سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو سر انجام دیں آپ کے لیے شہریوں کی جان و مال کی حفاطت کو فوقیت دینا ہی انسانیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں