سابق وزیراعظم پاکستان کا موجودہ وزیر اعظم پاکستان سے ہاتھ نا ملانے کا شکوہ

اسلام آباد: (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈٰیا پر اسے بھونڈے طریقے سے چلایا جا رہا ہے الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈٰیا پر اسے بھونڈے طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈٰیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کس سے خوف ہے؟ یہ تو اپنے ہی لوگوں پر شک کر رہے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، یہ اپنے ممبران کو سنبھالیں۔ میں نے تو ووٹ کے لیے وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے۔ ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم پہلے کسی سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے لیکن آج ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بارے میں سپریم کورٹ کی رائے کے بعد وزرا نے اپنی اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔ تمام الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتے ہیں۔ ترامیم کرنا پڑے گی، ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم عمران نے ظہرانے میں خط کے جواب کے لیے ارکان سے دستخط لے لیے تا کے جواب دیا جاے سکے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے ساتھ اب وہ مسلسل رابطے رکھیں گے، سینیٹ انتخابات جیت کر عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، ایک طرف ہم ہیں دوسری طرف مافیا کھڑا ہے، غریب کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی ایم این اے سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کا سودا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں