خدمت کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں۔تیمور خان چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کے احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے بارشوں کے دوران تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اورروڈ یوزرزکی بروقت مدد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری۔فرائض کی بہترین ادائیگی اورایمر جنسی کی صورت میں دوسرے محکموں سے مکمل رابطے اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے بارش کے دوران تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشو ں کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دوران بارش خراب ہونے والی گاڑی یا موٹر سائیکل سواروں کو بھرپور مدد بھی فراہم کی جائے۔ تمام سرکل افسران اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں تا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو اس کے ساتھ ساتھ تمام لفٹرز، بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں اور شہریوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریں ۔ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سیکٹر میں وارڈنز کو برساتی اور چھتریوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورمتعلقہ محکموں اور واسا سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے بہترین حکمت عملی ، محنت ، لگن اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری فورس کا ہر جوان ”ہر قسم کے مشکل موسمی حالات میں بھی آن گراونڈ شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی”کی اولین ترجیح پر کار بند ہے۔ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی روڈ یوزرز کی خدمت کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اورعوام الناس کی خدمت کو اپنی عبادت سمجھیں تا کہ عوام الناس میں پولیس کا ایک اچھا تاثر قائم ہو۔انھوں نے دوران بارش شہریوں کو بھی محتاط رہ کر ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں