نامور اداکارہ ثناخان نے شوبزچھوڑنے کی وجہ بتادی

انڈیا(روشن پاکستان نیوز ویب ڈیسک)دیر سے آئے درست آئے،بے شک اللہ جسے چاہے ہدایت دے دے،بالی ووڈ اداکارہ نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کی وجہ بتا دی.
بالی ووڈ چھوڑ کر اسلامی شعائر کے مطابق زندگی گزارنے والی ثنا خان ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ 2019 میں رمضان المبارک کے دوران وہ خواب میں خود کو دہکتی ہوئی قبرمیں دیکھتی تھیں۔

چند برس پہلے ثنا خان کا شمار بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ اور سرفہرست ماڈلز میں ہوتا تھا لیکن 2020 میں انہوں نے ناصرف شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی بلکہ ایک مفتی انس سید نامی ایک عالم دین سے شادی بھی کرلی۔ ثنا خان نے گزشتہ برس اپنے شوہر کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا اور اس حوالے سے کہا تھا کہ اللہ سے میں نے ایک گلاب کا پھول مانگا تو اس نے مجھے پورا گلشن ہی عطا کردیا۔

گزشتہ برس ہی متوفی حجاج ساؤتھ ایشیا نامی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ثنا خان نے شو بز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی۔
ثنا خان نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں رہتے ہوئے میرے پاس شہرت، نام اور پیسہ سب کچھ تھا، میں جو چاہتی کرسکتی تھی۔ لیکن سکون نام کی چیز میرے پاس نہیں تھی میں خوش نہیں تھی۔
سابق اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ بہت مشکل وقت تھا۔ 2019 میں رمضان المبارک کے ایام میں مجھے خواب میں دہکتی ہوئی قبر نظر آتی تھی اور میں اس جلتی اور بھڑکتی ہوئی قبر میں اپنے آپ کو دیکھتی تھی۔
ثنا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے لیکن وہ انسٹا گرام پر بہت فعال ہیں، چند روز قبل جمعۃ المبارک کی مناسبت سے انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ توبہ کرنے میں دیر نہ کریں، ہر پل موت ہمارے قریب آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں